دنیا کے گمشدہ 8 ویں براعظم کا پہلا تفصیلی نقشہ جاری

دنیا کے گمشدہ 8 ویں براعظم کا پہلا تفصیلی نقشہ جاری

 ماہرین نے دنیا کی نظروں سے اوجھل آٹھویں براعظم کا تفصیلی نقشہ جاری کر دیا، اس کا بیشتر حصہ زیر آب ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق سب کو علم ہو گا کہ دنیا میں 7 براعظم ہیں جن میں افریقہ، ایشیا، انٹارکٹکا، آسٹریلیا، یورپ، شمالی امریکا اور جنوبی امریکا شامل ہیں تاہم فروری 2017 میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا تھا کہ زمین کا ایک اور براعظم بھی ہماری آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود اوجھل تھا۔

اسے براعظم کو زی لینڈیا کا نام دیا گیا ہے۔ یہ براعظم بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ اور نیو کیلیڈونیا سے منسلک ہے، اس کا بیشتر حصہ زیرآب ہے اور صرف 6 فیصد سمندر سے اوپر ہے اور اس کا بھی بیشتر حصہ نیوزی لینڈ پر مشتمل ہے۔ ساڑھے 3 ہزار فٹ گہرائی میں چھپے اس براعظم کا مکمل نقشہ اب جاری کیا گیا ہے۔

#PeshawarLive

Comments

Popular posts from this blog

Reference Held To Pay Rich Tributes To Trilingual Writer Nazir BhattiReference Held To Pay Rich Tributes To Trilingual Writer Nazir Bhatti

Jani Ustad Mani Ustad Latest Videos 2018 - 2019

Ae Dais Peshor Pesoriya'n Da | OFFICIAL SONG lyrics | Film Badmaash 1970