آبِ زم زم اللہ کے بندوں کے لیے خاص تحفہ! سائنسدان بھی اس پانی کے معجزات ماننے پر مجبور ہوگئے۔۔۔ وہ کیا کہتے ہیں؟ جانیں
آبِ زم زم اللہ کے بندوں کے لیے خاص تحفہ! سائنسدان بھی اس پانی کے معجزات ماننے پر مجبور ہوگئے۔۔۔ وہ کیا کہتے ہیں؟ جانیں
ہم اللہ کی جتنی نعمتوں کا ذکر اور شکر کریں کم ہیں، ان ہی نعمتوں میں سے ایک آبِ زم زم بھی ہے۔
سائنس اور سائنسدان دونوں ہی اس پانی کے معجزات کو ماننے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ چار ہزار سال قبل جاری ہونے والے اس حیرت انگیز چشمے کے بارے میں آج تک کوئی یہ معلوم نہیں کر سکا کہ یہ کہاں سے جاری ہوا ہے؟ بیشک اللہ کی قدرت کے آگے انسان کی عقل بے بس ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ پاک نے اس کے ایک قطرے میں کئی بیماریوں سے شفا رکھی ہے ۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ اگر اس پانی کا ایک قطرہ بھی عام پانی میں شامل کیا جاۓ تو اس کی تاثیر بھی آب زم زم کے پانی جیسی ہو جاتی ہے۔
تمام مسلمان تو اس پانی سے باخوبی واقف ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سائنسدان آب زم زم کے حوالے سے کیا کہتے ہیں؟
آب زم زم انسانی خلیوں میں توانائی کو بڑھا دیتا ہے۔ جرمنی کے سائنسدان ڈاکٹر نٹ فیفر کے مطابق زم زم کا پانی حیرت انگیز طور پر خلیوں میں توانائی کی سطح میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ پانی خون کے خلیوں کو بڑھانے میں مدد کرتا ہےاور جسمانی قوت مدافعت میں بھی اضافہ کا باعث ہے۔
سانئس یہ بتاتی ہے کہ آب زم زم کا پانی ایک مکمل غذائی ٹانک ہے کیونکہ یہ ایک وقت میں بھوک اور پیاس دونوں کا خاتمہ کرتا ہے۔
ریسریچ کے مطابق یہ کرۂ عرض پر شفاف ترین اور شفاء بخش پانی ہے۔ اس پانی میں قدرتی طور پر فلورائیڈ کی موجودگی اسے جراثیم سے پاک کرتا ہے۔
تاہم اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اگر آب زم زم کے پانی کو ری سائکلینگ کے عمل سے گزارا جائے تو اس کے بعد بھی اس کے اجزاء اور ان کی تاثیر میں کسی قسم کی کو ئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی۔
Comments
Post a Comment